15 جون 2014 - 21:18
داعش کے ہاتھوں دس علماء اہل سنت کا قتل

عراق اور شام میں سرگرم دہشتگردگروہ داعش نے موصل پرقبضے کے بعد دس اہلسنت علماء کوقتل کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ عراق اور شام میں سرگرم دہشتگردگروہ داعش نے موصل پرقبضے کے بعد دس اہلسنت علماء کوقتل کردیا ہے۔ کرد پریس کی رپورٹ کے مطابق داعش نے بعثیوں کی مدد سے ایسے دس اہلسنت علماء کو قتل کردیا جو ان کے تکفیری نظریات کے حامی نہيں تھے۔ داعش دہشتگرد گروہ عراق کے مقدس مذہبی مقامات کو بھی منہدم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ درایں اثناداعش تکفیری گروہ نے شہرموصل میں اسکولوں کی درسی کتابوں کے اسلامی تعلیمات کےمنافی ہونے کے بہانے انھیں نذر آتش کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ اس تکفیری گروہ نے اپنے اس اقدام کاجواز پیش کرتےہوئے اعلان کیا ہے کہ ان کتابوں کے مضامین اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی داعش دہشتگرد عناصر نے شہرموصل میں کئی نوجوانوں کو صرف اس لئے کوڑے لگائے ہیں کہ وہ  ٹی وی پر برازیل میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ دیکھ رہے تھے اور ان کےچہروں پر داڑھیاں نہيں تھیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲